درگاہ شریف سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

   

حیدرآباد5مارچ (یواین آئی) درگاہ شریف کی زیارت کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے ایری گٹہ علاقہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور ڈی سی ایم وین نے آٹو کو ٹکر دے دی۔6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔مہلوکین میں دو بچوں سمیت ایک خاتون اور آٹو ڈرائیور بھی شامل ہیں۔حادثہ میں مزید چار شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔مرنے والوں کا تعلق ضلع کے مگاپیٹ منڈل کے کومٹی پلی سے ہے جن کی شناخت آٹو ڈرائیور 23سالہ جانی،60سالہ خاتون کوسلیا،16سالہ کرن اور 12سالہ اجئے کے طورپر کی گئی ہے ۔