درگاہ شریف میں فاتحہ خوانی ،دو رشتہ داروں کا جھگڑا ، ایک زخمی

   

حیدرآباد۔ حبیب نگر پولیس حبیب سہیل العیدروس کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حبیب نگر کے مطابق سہیل اتوار کے روز درگاہ خطہ صالحین ، نامپلی پر فاتحہ خوانی کی غرض سے پہونچے۔ اسی دوران ان کے رشتہ دار حبیب محمد العیدروس ساکن فتح دروازہ سے ان کی بحث و تکرار ہوگئی اور اس دوران حبیب محمد العیدروس پر ان کے ساتھیوں کے ہمراہ سہیل العیدروس پر حملہ کرنے کا الزام ہے اور اس حملے میں سہیل شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کرائم نمبر 103/2020 اور دفعات 324، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج ہے۔