درگاہ قاضی پیٹ میں جشن میلادالنبیﷺ ، زیارت آثار مبارک

   

Ferty9 Clinic

قاضی پیٹ ۔ بارگاہ حضور محبوب سبحانی حضرت سید شاہ افصل بیابانی رفاعی القادریؒ میں 19 اکٹوبر ، 12 ربیع الاول 1443 ھ بروز منگل جشن میلاد مصطفی ﷺ مقرر ہے۔ دن میں 12 بجے سے قرآن خوانی و ختم قرآن کی محفل ہوگی ۔ بعد نماز ظہر جلسہ عظمت مصطفی ﷺ منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ ورنگل حضرت سید شاہ محمد بختیار بیابانی رفاعی القادری جانشین دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں و دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں بدست سجادہ نشین آثار مبارکہ برآمد کئے جائیں گے اور تبرکات آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر لنگر بیابانیہ ( تناول تبرک ) کا بھی اہتمام رہے گا ۔ بعد برآمدی آثار مبارک حضرت خسرو پاشاہ جلوس محمدی بیابانی کو جھنڈی دکھاکر روانہ فرمائیں گے ۔ عشاقان مصطفی ﷺ شرکت سے سعادت اندوز ہوں ۔