بانسواڑہ : بانسواڑہ کے TRS قائدین ضلع کاماریڈی صدر رعیتوبندو انجی ریڈی ، بانسواڑہ بلدیہ چیرمین گنگادھر ، محمد اعجازالدین سابق ایم پی پی ، بانسواڑہ میناریٹی شادی خانہ چیرمین عبدالوہاب نے بانسواڑہ کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت نیک بی بی صاحبہؒ پر پھولوں کی چادر پیش کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی صحتیابی کے لئے کثرت سے دعاء کا اہتمام کیا گیا کہ ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندراشیکھر راؤ صاحب جو کورونا وائرس جیسی بیماری کے چنگل میں مبتلا ہوئے ہیں خدا کرے کہ اُنھیں بہت جلد صحتیابی ملے اور صحتیاب ہوجائے کیونکہ اُنھیں ریاست تلنگانہ کی لاکھوں عوام کی دعا ہے جنھوں نے غریب مستحق افراد کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں شائد کسی اور سی ایم نے نہیں کی۔ اس طرح بانسواڑہ ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ ہم سب کی دعاء کو قبول فرمائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیرمین بلدیہ شیخ زبیر ، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بالا کرشنا ، بانسواڑہ صدر میناریٹی محمد یوسف ، وارڈ ممبر عبدالحکیم ، سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔