کوہیر ۔26 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر اے چندراشیکھر انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل مستقر میں واقع درگاہ حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ پر حاضری دیتے ہوئے چادرگل پیش کی اور اس موقع پر انھوں نے درگاہ شریف کے سہ روزہ عرس شریف کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انھوں نے ڈی ایس پی اور آر ڈی او کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوہیر میں 29 ڈسمبر سے ہونے والے عرس شریف کے انتظامات کا جائزہ لیں۔ انھوں نے محکمہ برقی ، پانی ، صاف صفائی کیلئے ہدایت دی اور اس موقع پر موضع ماچر ریڈی پلی میں شری ملنا سوامی مندر کے احاطہ میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے بورویلس کا افتتاح عمل میں لایا ۔ اس موقع پر محمد شوکت علی صدر درگاہ کمیٹی ، رام لنگاریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس ، شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر ، سرینواس ریڈی صدر نیاکل منڈل، نرسمہا ریڈی ، اکبر علی ، محمد عبدالحفیظ بھنڈاری ، راملو ہوگیلی ، جگدیش سوامی ، بھومیا ، ومشی، محمد عبدالوحید کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔
