کوہیر ۔ جناب سید مسعود حسین عرف شاکر استاد سینئیر کانگریس پارٹی قائد کی زیر قیادت کوہیر منڈل میں واقع 700 سالہ قدیم درگاہ حضرت مولانا معزالدین چشتی ترکیؒ پر کانگریس پارٹی قائدین نے حاضری دی ۔ اس موقع پر ظہیرآباد مسلم ایکشن کمیٹی کے کیلنڈر کا رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر محمد یوسف صدر مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد محمد فاروق علی ، ارشد زماں پٹیل نمائندہ سرپنچ ماڑگی ، محمد معزالدین ، نائب صدر مسلم ایکشن کمیٹی ، محمد شاکر علی نائب صدرنشین کوہیر محمد مقصود علی نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد اعجاز احمد ، محمد نعیم الدین ، سید وجاہت علی ، محمد ظہیر عربی کے علاوہ محمد جعفر موجود تھے ۔
اسکولوں کے کشادگی کے باوجود احتیاطی تدابیر
مٹ پلی ۔ یکم فروری سے اسکولوں میں کشادگی کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاراہ ہے ۔ طلباء کے درمیان فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے صفائی و ستھرائی پر توجہ کی جارہی ہے ۔ مٹ پلی شہر اور اطراف علاقوں کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور تعلیمی عملہ کے درمیان احتیاط برتی جارہی ہے ۔ اس خصوص میں مٹ پلی کا اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول میں خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے ۔ ہیلت سوپروائمر ڈاکٹر کرن طلبہ کی باری باری صحت کی جانچ کر رہے ہیں ۔