اندور۔ 2؍اکتوبر( ایجنسیز ) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کے جھیل میں الٹ جانے سے اس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تین افراد کو بچالیا گیا جو زخمی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں جملہ 30 افراد سوار تھے ۔ اس حادثہ میں مقامی قائدین نے دکھ کا اظہار کیا