نظام آباد ۔ ڈی ای او جناردھن رائو کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومت نے درگا پرساد کو ڈی ای او نظام آباد مقرر کرنے پر درگاپرساد نے آج اپنا جائزہ جناردھن رائو سے حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ درگا پرساد قبل از بھی نظام آباد ڈی ای او کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور ان تبادلہ کیا گیا تھا ۔ حکومت نے دوسری مرتبہ درگاپرساد کو ڈی ای او مقرر کرنے پر یہ جائزہ حاصل کرلیا ۔ ٹی پی آر پی یو کے ضلع صدر کرپال سنگھ ، سکریٹری رویندر و دیگر نے درگاپرساد سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔