درگا پنڈال میں میرے دل میں کعبہ، میری آنکھوں میں مدینہ گانے پر تنازعہ

   

کولکاتہ۔28؍ستمبر ( ایجنسیز ) مغربی بنگال میں آج درگا پوجا کے پنڈال میں میرے دل میں کعبہ ‘ میری آنکھوں میں مدینہ گانے پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مدن مترا کو کولکتہ میں درگا پوجا کے مقام کے اندر گانا پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ چیف منسٹر ممتا بنرجی اس پرفارمنس سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے ویڈیو شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ کیا اس طرح کی سیاسی چالوں کا مقصد ہندو روایات کو مجروح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم نوراتری کا جشن منا رہی ہے کچھ لیڈروں کی طرف سے مشکوک حرکتیں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کرناٹک کے ایک حالیہ واقعہ کی طرف بھی اشارہ کیا جہاں بانو مشتاق کومیسور دسہرہ میلہ کے افتتاح کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ایک درگا پنڈال میں ایک گانا دل میں کعبہ، نظر میں مدینہ سے لطف اٹھا رہی تھیں جبکہ اس گانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔