درگم چیرو کیبل برج پر آج فوج کے سمفونی برانڈ کا شو

   

حیدرآباد۔ ہندوستان و پاکستان کے مابین 1971 کی جنگ کے پچاس سال کی تکمیل کے موقع پر ‘ جسے سورنم وجئے ورش بھی کہا جا رہا ہے فوج کے سمفونی بیانڈ کی جانب سے اتوار کو شام 5.30 بجے درگم چیرو کیبل برج پر پروگرام پیش کیا جائیگا ۔ یہ دوسرا موقع ہے جبکہ فوج کے سمفونی بیانڈ کی جانب سے برج پر پروگرام پیش کیا جائیگا ۔ ملک بھر میں 16 ڈسمبر سے ہی ایک سالہ معیاد کیلئے جنگ میں کامیابی کی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں کیبل برج پر اتوار کو کلچرل پروگرام پیش کیا جائیگا اور صبح 10 بجے سے ٹریفک کو روک دیا جائیگا ۔