درگم چیرو کیبل برج کی تعمیر اکٹوبر تک مکمل، کمشنر بلدیہ داناکشور کا بیان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر داناکشور نے کہا کہ ’’درگم چیرو کیبل برج‘‘ کی تعمیر ماہ اکٹوبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ داناکشور نے آج پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق کے ساتھ درگم چیرو کیبل برج کے جاری تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے درگم چیرو کیبل برج کی تعمیر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ عمل میں لائی جارہی ہے اور اس طرح نئی طرز کی ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا بھر میں پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیبل برج کی تعمیر کے بعد اس مقام پر واکنگ ٹریک، سیگلنگ ٹریک عصری لائٹنگ سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ داناکشور نے مزید بتایا کہ درگم چیرو کیبل برج کی تعمیر کے ذریعہ یہاں پر سیاحتی شعبہ کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاسکتا ہے۔