حیدرآباد: سائبر آباد پولیس نے درگم چیرو کیبل برج پر ہفتہ میں دو دن گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ۔ ہر ہفتہ جمعہ رات 10 بجے تا پیر صبح 6 بجے تک برج پر گاڑ یوں کو اجازت نہیں ہوگی ۔ بتایا جاتا ہے کہ برج و عوام کی حفاظت کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا جبکہ ہر دن رات 11 بجے تا صبح 6 بجے بھی برج پر سفر کی اجازت نہیں ہے ۔ سائبر آباد کمشنریٹ میں آج اجلاس منعقدکیا گیا ۔ اجلاس میں بلدیہ ٹریفک پولیس سائبر آباد و حیدرآباد کے علاوہ دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر برج پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام محکموں کے تعاون پر زور دیا گیا ۔ کیبل بریج جو کہ شہر کا ایک سیاحتی مرکز بن گیا ہے ۔ برج پر ٹریفک مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔