درگم چیرو کے کیبل اسٹے برج کو جلد ہی کھول دیاجائے گا

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اعلان کیا ہے کہ درگم چیرو کے کیبل اسٹے برج کو جلد ہی کھول دیاجائے گا۔انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک اس برج کے ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ درگم چیرو پر کیبل اسٹے برج کو جلد ہی کھول دیاجائے گا۔انفراسٹرکچر،ترقی کی کلید ہے اور تلنگانہ حکومت نے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے بجٹ کی رقم کا 60فیصد صرف کیا ہے ۔وزیر نے آرکیٹکچرل لائٹنگ کے ساتھ اس برج کی تکمیل پر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی انجینئرنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔جی ایچ ایم سی،اس لائٹنگ سسٹم کا تجربہ کررہی ہے جو آخری مرحلہ میں ہے ۔آرکیٹکچرل لائٹنگ سسٹم کو ایک پرائیویٹ ایجنسی کے ساتھ تعاون کے ذریعہ نصب کیاگیا ہے اور توقع ہے کہ اسے چھٹی کے دنوں،تہواروں،خصوصی تقاریب جیسے دیوالی،یوم آزادی کے موقع پر مزید پُرکشش بنایاجاسکے گا۔اس برج پر ہمہ رنگی روشنیوں کو لگایا گیا ہے ۔