ہندوستان کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے سے عوام میں خوف ،پاکستانی حکام نے واٹرایمرجنسی لگادی
اسلام آباد؍نئی دہلی: ہندوستان کی طرف سے دریائے جہلم سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ یہ پانی پاکستانی حکام کو بتائے بغیر اچانک چھوڑ دیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ کو ہندوستان کی جانب سے دریائے جہلم سے اچانک پانی چھوڑنے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور پاکستانی حکام نے پاک مقبوضہ کشمیر کے ضلع ہٹین بالا میں واٹر ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ مظفر آباد ریجن میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔پانی کی اچانک آمد نے دریا کے کناروں پر رہنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا۔ جو کشمیر کے اننت ناگ سے داخل ہوا اور پی او کے کے چکوٹھی علاقے سے داخل ہوا۔پاکستان نے اس اقدام کو “بین الاقوامی قوانین اور آبی معاہدوں کی مکمل خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔اگرچہ ہندوستان کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس اقدام سے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔خیال ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان نے قومی دارالحکومت میں اپنے ہائی کمیشن میں تمام پاکستانی فوجی مشیروں کو غیر مطلوب اعلان کرکے بیدخل کردیا، اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے اپنے فوجی مشیروں کو واپس بلا لیا، تمام پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہا اور پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کو کم کر دیا۔
