دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

   

سرینگر: وادی کشمیر میں بارشوں کے تھمنے کے با وجود منگل کی صبح یہاں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر گئی۔ وادی میں گذشتہ چند روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ پیر کی رات تھم گیا۔محکمہ آبپاشی اور فلد کنٹرول کے مطابق رام منشی باغ میں منگل کی صبح آٹھ بجے جہلم میں پانی کی سطح 18 فٹ کے نشان کو چھو گئی ہے جو کہ فلڈ الرٹ جاری کرنے کے لئے مقرر کردہ سطح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے پامپور میں بھی جہلم میں پانی کی سطح نے سیلاب کے نشان کو عبور کیا ہے۔متعلقہ محکمے نے کہا کہ خوش قسمتی سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں جہلم میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوئی ہے۔