دریائے کرشنا سے پانی کی غیر قانونی منتقلی ناممکن : سکھیندر ریڈی

   

حیدرآباد 16 مئی ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ جب تک کے سی آر تلنگانہ کے چیف منسٹر ہیں اس وقت تک دریائے کرشنا سے پانی کا ایک خطرہ بھی غیر قانونی طور پر منتقل نہیں ہوگا ۔ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں رائلسیما سے تعلق رکھنے والے چیف منسٹرس اور سیاسی قادین کی وجہ سے پانی کے معاملے میں تلنگانہ سے ناانصافی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی قائدین کی جابن سے سیاسی ڈرامہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ واضح رہے کہ دریائے کرشنا کے پانی کے مسئلہ پر اپوزیشن جماعتیں حکومت پر اے پی حکومت سے ساز باز کا الزام عائد کر رہی ہیں۔