حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) دریائے کرشنا کے پانی پر تلنگانہ کی حصہ داری کے سلسلہ میں کرشنا ٹریبونل کے فیصلہ پر سپریم کورٹ میں 16 جنوری سے دو روزہ سماعت کا آغاز ہوگا۔ تلنگانہ کے دلائل پیش کرنے کیلئے ایڈوکیٹ جنرل اور سپریم کورٹ کے وکیل ویدیا ناتھن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ بی آر ایس دور حکومت میں تلنگانہ کیلئے 299 ٹی ایم سی اور آندھرا پردیش کیلئے512 ٹی ایم سی پانی کی سربراہی کی تجویز کو قبول کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ متحدہ آندھرا میں 811 ٹی ایم سی پانی الاٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی حکومت نے پانی کے معاملہ میں تلنگانہ سے ناانصافی کی۔اتم کمار ریڈی نے آبی تنازعہ کے حل کیلئے چیف منسٹرس کے درمیان اجلاس کی تجویز پیش کی۔1