حیدرآباد۔/22 فروری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دریائے کرشنا کے پانی کی کے سی کنال منتقلی اور تنگبھدرا کے پانی کی آندھرا پردیش کے کنال کو منتقل کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹریبیونل کے فیصلہ کے برخلاف پانی کو آندھرا پردیش منتقل کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے تنگبھدرا بورڈ سے مطالبہ کیا کہ پانی کا رخ تبدیل کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں۔ تلنگانہ کے انجینئر انچیف آبپاشی سی مرلیدھر نے تنگبھدرا بورڈ کو اس سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبی تنازعہ ٹریبیونل کے فیصلہ کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگبھدرا کا پانی صرف سونکا سولا پراجکٹ کے ذریعہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ر