دریسشیم 2 سے 100 کروڑ کی امید

   


ممبئی ۔ دریشیم 2 باکس آفس کلیکشن نے نئے ریکارڈ کی امیدیں جگادیں ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ تبو اور اداکار اجے دیوگن کی مرکزی کردار والی فلم دریشیم 2 ریلیز کے بعد سے ہی خبروں میں ہے۔ اجے دیوگن کی فلم کا شائقین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اجے دیوگن کی فلم کو ریلیز ہوئے ابتدائی چند دن ہوچکے ہیں۔ ان دنوں میں اس دریشیم 2 نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ پہلے دن کی کمائی کے بعد اب دوسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں، جسے دیکھ کر میکرز مسرور ہیں۔شریا سرن ، اکشے کھنہ اور اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 نے دوسرے دن بھی باکس آفس پر کافی کمائی کی ہے۔ ایک ٹویٹ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے تجارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے کہا کہ اجے دیوگن کی فلم نے دوسرے دن 21.59 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 36.97 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ تبو اور اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 نے پہلے دن باکس آفس پر 15.38 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ فلم کی کمائی کے ان اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد میکرزکافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ اجے دیوگن کی دریشیم 2 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر100 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ اگر یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے تو یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہوگا۔ کیونکہ اس سال بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے باکس آفس پر100 کروڑ کا ہندسہ چھونے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔