دستاویزی فلم کی نمائش میں اے بی وی پی کی خلل اندازی

   

نئی دہلی ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایس ایف آئی نے جمعہ کے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حمایت یافتہ اے بی وی پی نے ایک دستاویزی فلم کے دوران کشمیری گیٹ کے قریب امبیڈکر یونیورسٹی کے احاطہ میں خلل اندازی کی اور ذات پات پر مبنی نعرے لگائے۔ طلبہ کے وفاق برائے ہندوستان ایس ایف آئی کے کارکنوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اے بی وی پی کے کارکنوں نے آر ایس ایس اور وی ایچ پی کا ایک منفی رخ پیش کیا ہے ۔ اے بی وی پی کے غنڈے فلم کی نمائش کے مقام پر گھس آئے تھے اور فلم کی نمائش کے درمیان خلل اندازی کرنے کی کوشش کی ۔ ان کے ذات پات پر مبنی تبصروں کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے دستاویزی فلم کی نمائد کو روک دینے کی بھی کوشش کی ۔