دستاویزی کاغذ پر طلاق نامہ حاصل، ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس کا انکار،علیناشیخ کا بیان

,

   

لکھنؤ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق بھوجپوری اداکارہ علینا شیخ نے پیر کے ادعا کیاکہ اِن کے شوہر نے اُنھیں 100 روپئے کے دستاویزی کاغذ پر طلاق نامہ روانہ کیا ہے جبکہ پولیس نے مشاورت کروانے سے پہلے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے شوہر 10 دن قبل سے لاپتہ تھے۔ علینا شیخ نے الزام عائد کیاکہ اُن کے سسرالی رشتہ دار اُس کو زدوکوب کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ اُن کے شوہر نے شکایت درج کروانے سے اُسے روکا تھا۔