کاماریڈی :7؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دستور بچاؤ وقف بچاؤ کے زیر عنوان پر ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پرمینا گارڈن بانسواڑہ میں خواتین کا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں مہمان خصوصی ال انڈیا مسلم پرسنل کے ممبر ان جلیسا سلطانہ نصیرا قانم اور قددوس سلطانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وقف ترمینی بل لاکر مسلمانوں کی وقف جائیداد کو ہڑپنا چاہتی ہے اور اس بل کے ذریعے سے مسلمانوں کے مساجد قبرستان کی جائیدادوں کو اپنے قریبی حریف ادانی امبانی کو فروخت کرنے پر تیار ہے اور مرکزی حکومت نے مسلمانوں کو غلط باور کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کیا غریب مسلمانوں کے ساتھ اس بل کے ذریعے سے انصاف کیا جائے گا لیکن یہ دھوکہ ہے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ال انڈیا مسلم پرسنل لانے اس بل کے خلاف احتجاجی جلسے منعقد کر رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم ال انڈیا مسلم پرسنل کی اواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر پروگرام کو کامیاب بنائیں گے جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور اس موقع پر ال انڈیا مسلم پرسنل لا کی رکن نیکہا کے ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اللہ پر یقین رکھتے ہوئے اس کی رسی کو مضبوطی سے تھامے انشائاللہ کامیابی قدم چھونے گی اس موقع پر ال انڈیا مسلم پرسنلاء شاخ بانسواڑہ کے ذمہ دار امتیاز احمد مفتی عمر بن عیسی اور حافظ عبدالوہاب صاحب دیگر سیاسی قائدین موجود تھے اور اس جلسے میں خواتین سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔