دستور نے عدالتوں سے رجوع ہونے کا حق دیا:جسٹس بی آر گوئی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 16نومبر(یواین آئی) چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ اگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو تو عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق دستور نے دیا ہے ۔ انہوں نے اے پی ہائی کورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کہی، جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ دستورمیں سماجی و معاشی انصاف کیلئے رہنمائی فراہم کرنے والے اصول شامل ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا وہ تاریخی خطاب، جس میں انہوں نے دستورکو دستورساز اسمبلی کے حوالے کیا تھا، ہر وکیل کیلئے عقیدت کا کلمہ ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے دستورکو ایک مستحکم دستاویز کے طور پر نہیں دیکھا، بلکہ وہ سمجھتے تھے کہ وقت کے ساتھ تبدیلیاں ضروری ہیں۔ اسی لئے دستورمیں ترمیم کی گنجائش رکھی گئی ہے ، کچھ معاملات میں ترمیم آسان ہے تو کچھ میں یہ پیچیدہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دستور کے نفاذ کے اگلے سال، پہلی ترمیم میں ریزرویشن پر فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت کے آغاز میں دستوری ترمیم کے مسئلہ پر مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان بعض تنازعات پیدا ہوئے ۔ کیسوانند بھارتی کیس میں سپریم کورٹ نے کہا کہ دستورکی بنیادی نوعیت میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔