دستور کا تحفظ ہر ہندوستانی کا فرض: کلکٹر

   

نارائن پیٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب، طلبہ میں ایوارڈس کی تقسیم

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر پر معمار دستور ہند آنجہانی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 131 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مجسمہ امبیڈکر چوراہا پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقسیم میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا داسری آئی اے ایس ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلو آر ڈی او نارائن پیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلیائے عقیدت نچھاور کرتے ہوئے ان کی خدمات کی زبردست ستائش کی اور خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے شمع روشن کرکے اس تقریب کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دستور ہند دنیا کے بہترین دستوروں میں سے ایک ہے ۔اس کی حفاظت اور اس پر عمل آوری کی کوشش ہر ہندوستانی پر فرض ہے ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات میں ایوارڈز کی تقسیم عمل میں آئی ۔ امبیڈکر ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے ذمہ داران مسٹر ای شرپنا مسٹر اوٹکور سوریا کانت کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازاں رکن ا سمبلی نے نارائن پیٹ منڈل کے موضع جاجاپور میں باب صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی ۔