دستور کو بچانے ووٹ کی تقسیم کو روکنا ضروری

   

کوہیرمیں کانگریس امیدوار سریش شیٹکار کے حق میں انتخابی مہم

کوہیر /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں اور اس کے اطراف کے دیہی علاقوں میں کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے کانگریس پارٹی امیدوار سریش کمار شیٹکار کیلئے انتخآبی مہم عروج پر ہے ۔ اس دوران کوہیر منڈل مستقر کے تقریباً محلہ جات میں باہر واڑی ، سلطان واڑی ، شیطان واڑی ، ستیرگر واڑی ، پٹلوربیس ، سکندرواڑی ، توپچی واڑہ ، جہانگیر واڑہ ، گولہ بنڈہ ، مشین کمپاونڈ ، چوکھی ، امبیڈکر چوراستہ ، گڑھی ، قصبہ وغیرہ میں گروپوں کی شکل میں کانگریس پارٹی کے حق میں مہم جاری ہے۔ اس موقع پر اندول نرسملو دلت لیڈر نے بتایا کہ ملک کی آزادی کے بعد 13 مئی 2024 کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات ملک کیلئے بہت زیادہ اہم ہیں جس کے ذریعہ بی جے پی ملک میں دوبارہ برہمن راج لانے کیلئے درپہ ہیں ۔ آج دیش میں دلتوں پسماندہ ذاتوں اور قبائیلوں کو سونچ سمجھ کر ووٹ کرنا ہے اور ووٹ کی تقسیم کو روکتے ہوئے ملک کے آئین کو بچانے کی خاطر ووٹ ڈالنا ہے۔ راہول گاندھی دستور بچاؤ کی خاطر اپنی جان کی بازی لگادی ہے ۔ دوسری طرف بی جے پی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو بدلنے کی کوشش میں شدت پیدا کرتے ہوئے ایس سی ایس ٹی اور مسلمانوں کے تحفظات کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر ، محمد جلیل احمد ، محمد مولانا وغیرہ موجود تھے ۔
پوسٹل بیالٹ کی 10 مئی تک سہولت
یلاریڈی /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی تحصیلدار مہیندر کمار نے بتایا کہ یلاریڈی تحصیل آفس میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کیلئے پوسٹل بیالٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ جو آج 8 مئی کو آخری دن تھا ۔ لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے احکامات پر دو دن توسیع کرتے ہوئے 10 مئی تک پوسٹل بیالٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔