دستور کے تحفظ کیلئے شعور بیداری پرزور

   

نظام آباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب، کانگریس قائدین کا خطاب
نظام آباد :ضلع کانگریس کی جانب سے امبیڈ کر کی 123 جینتی کے موقع پر امبیڈ کر چوراستہ واقع پھولانگ اور کانگریس بھون میں امبیڈ کر کے پورٹریٹ پر پھو ل مالاچڑھا کرخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی کی قیادت میں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، رورل کانگریس کے انچارج ڈاکٹر بھوپت ریڈی ، ضلع کانگریس کے قائدین ، کارکنان نے اس موقع پر امبیڈ کر کو زبردست خراج پیش کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، سینئر کانگریس قائد و اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، ڈاکٹر بھوپت ریڈی و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈ کر دستور کے مصنف ہے ۔انہوں نے پچھڑے ہوئے طبقات کی فلاح بہبودی کیلئے دستور کے ذریعہ موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھایا ہے لیکن چند افراد ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہوئے امبیڈ کر کے دستور کی دھجیاں اڑارہے ہیں اور فرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہوئے ملک میں امن و ضبط کو خطرہ لاحق ہورہا ہے ۔ امبیڈ کر کے نظریات کو آگے بڑھانے کی خواہش کی ۔ رورل انچارج ڈاکٹر بھوپت ریڈی نے کہا کہ دستور کے آرٹیکل 3کے مطابق علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے لیکن اب دستور کو پامال کیا جارہا ہے اور دستور کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھائیں تو ان پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔ سینئر کانگریسی قائدین طاہر بن حمدان نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈ کر کے دستور کی وجہ سے ہی آج ملک میں تمام طبقات کو یکساں حقوق حاصل ہورہے ہیں اور مرکزی حکومت دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دستور میں چھیڑ چھاڑ ، ترمیم کی کوشش کررہی ہے اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر منصوبہ بندطریقہ سے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت بھی دستور کے خلاف کام کررہی ہے دستور کیخلاف کام کرنے والوں کیخلاف منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنے پر زور دیا اور کانگریس کارکنوں کو دستور کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور بیداری مہم کو چلانے کی خواہش کی ۔

ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد
دیور کدرہ۔ منڈل بھوت پور میں ڈاکٹر امبیڈکر کی 130 سالہ یوم پیدائش تقریب منائی گئی۔ اس موقع پر ایم ایل اے آلہ وینکٹیشور ریڈی نے پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ دریں اثناء دیور کدرہ مستقر پر ڈاکٹر امبیڈکر کی 130 سالہ یوم پیدائش تقریب منائی گئی۔ اس موقع پر کانگریس انچارج دیور کدرہ جی مدھو سدن ریڈی ( جی ایم آر ) نے بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جناب جی مدھو سدھن ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ایک اصول پسند انسان تھے ، ہندوستان کے دستور کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ قانونی حیثیت سے دیتے ہوئے دستور بنایا تھا آج ان کے مدون کردہ قانون کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی قائدین موجود تھے۔