دستور ہند کے تحفظ کیلئے 26 جنوری کو عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام

   

برندرا کرت ، عامر علی خان اور ٹی ویرا بھدرم کا خصوصی خطاب ہوگا
حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) دستور ہند کے تحفظ اور متنازعہ قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف حیدرآباد میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ سی پی ایم کی جانب سے 26 جنوری کے دن عنبرپیٹ کے مہارانا پرتاپ ہال میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان احتجاجی جلسہ سے سی پی ایم پولیٹ بیورو رکن و سابق رکن پارلیمنٹ برنداکرت نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان ، سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹری ٹی ویرابھدرم کا خصوصی خطاب ہوگا دستور ہند کے تحفظ اور متنازعہ قانون کو مسترد کرنے کے نعرہ پر منعقدہ اس جلسہ عام کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ اس جلسہ عام کو سی پی ایم کے دیگر قائدین مسٹر ڈی جی نرسمہا راؤ سی پی ایم سکریٹریٹ ممبر ایم سرینواس اور مہیندر بھی مخاطب کریں گے ۔ دستور ہند کو موجودہ دور میں لاحق خطرات اور چیالجس کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی عوام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دستور ہند کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ سی پی ایم پارٹی نے ملک میں دستور کے تحفظ اور نفرت نظر انداز کرنے کے ماحول کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی پی ایم قائدین نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی عوام سے درخواست کی ہے ۔