نئی دہلی: معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ٹیکس چوروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کے نتیجے میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سال دسمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.30 لاکھ کروڑ روپے کے قریب رہی ہے ۔ دسمبر 2021 میں جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 129780 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ دسمبر کے مقابل 13 فیصد زیادہ ہے ۔