دسمبر میں خوردہ مہنگائی 5.72 فیصد تک گر گئی

   

نئی دہلی: ملک میں خوردہ مہنگائی کی شرح ایک بار پھر نیچے آگئی۔ نومبر کے بعد دسمبر میں بھی مہنگائی کی یہ شرح کم ہوئی ہے۔ کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خوردہ مہنگائی کی یہ شرح دسمبر میں 5.72 فیصد رہی ہے جبکہ نومبر میں یہ 5.88 فیصد تھی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ گزشتہ 12 مہینوں میں سب سے کم شرح ہے۔ غور طلب ہے کہ بنیادی طور پر خوراک کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے خوردہ افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے۔ نومبر میں بھی خوراک کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یہ 5.88 فیصد کے 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا شہری علاقوں میں سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) افراط زر کی شرح نومبر میں 5.68 فیصد سے کم ہو کر دسمبر میں 5.39 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ، دیہی علاقوں میں سی پی آئی بھی نومبر کے مقابلے دسمبر میں 6.09 فیصد سے کم ہو کر 6.05 فیصد ہو گئی ہے۔