حیدرآباد 27 جون : ( سیاست نیوز) : دسویں کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 73.35 فیصد رہا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 77.08 فیصد اور لڑکوں کا تناسب 71.05 فیصد رہا۔ نتائج میں صد فیصد کامیابی کے ساتھ ضلع جنگاؤں سرفہرست رہا ہے جب کہ 55.90 فیصد کامیابی کے ساتھ سنگاریڈی کو آخری مقام حاصل ہوا ہے ۔ امتحانات کیلئے 42,834 طلبہ نے درخواستیں داخل کی تھی لیکن 38,741 طلبہ شریک ہوئے۔2