دسویں جماعت کا پرچہ بھی افشاء، چار ملازمین معطل ، امتحانات جوں کے توں

   

محکمہ تعلیم کا سخت ردعمل ،تشویش میں مبتلا نہ ہونے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل
این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس طلبہ کا بورڈ کے دفتر پر احتجاج اور توڑ پھوڑ ، پولیس نے احتجاجی طلبہ کو گرفتار کرلیا
حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ جات کے افشاء کا معاملہ ابھی تھما نہیں تھا کہ آج دسویں جماعت کے زبان اول ( تلگو) کا پرچہ امتحان کے آغاز کے 7منٹ بعد واٹس اپ گروپ پر شیر ہوگیا جو بڑی تیزی سے پھیل گیا جس سے طلبہ اور اولیائے طلبہ میں تشویش کی لہر پھیل گئی ۔ یہ واقعہ وقارآباد کے تانڈور نمبر 1 سنٹر میں پیش آیا ۔ عوامی تشویش اور طلبہ تنظیموں کے احتجاج اور اپوزیشن کے سخت ردعمل کا محکمہ تعلیم نے نوٹ لیا ۔ ڈائرکٹر محکمہ تعلیم اے سری دیوا سینا نے برہمی کا اظہار کیا اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی کلکٹر وقار آباد کو ہدایت دی اور کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات جوں کے توں جاری رہیں گے ۔ طلبہ اور اولیائے طلبہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایس ایس سی امتحانات کیلئے وسیع تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کلکٹر وقارآباد نارائن ریڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ تعلیم کے احکام پر قصوروار چار ملازمین بنداپا ، سامپا ، چیف سپرنٹنڈنٹ شیو کمار ڈپارٹمنٹل آفیسر گوپال کو معطل کردیا گیا اور ان کے خلاف کریمنل مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ کلکٹر نارائنا ریڈی نے بتایا کہ تانڈور سرکاری اسکول نمبر 1سے پرچہ سوالیہ باہر آنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اسکول ٹیچر بنڈاپا نے سیل فون سے پرچہ سوالیہ کی تصویر لے کر اسکو واٹس اپ گروپ میں شیر کیا ۔ دسویں کے پرچہ سوالات سوشیل میڈیا میں پہنچ جانے پر طلبہ تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس قائدین نے ایس ایس سی بورڈ کے دفتر کا گھیراؤ کیا ۔ طلبہ کے احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی ، احتجاجی طلبہ نے بورڈ دفتر کا گیٹ توڑ دیا ۔ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ مختلف امتحانی پرچوں کا افشاء کے خلاف احتجاج میں چیف منسٹر کا پتلا نذرآتش کیا ۔ طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کا حکومت پرا لزام عائد کرکے سبیتا اندرا ریڈی کو تعلیم کی وزارت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجی طلبہ کو گرفتار کرکے عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے دسویں جماعت امتحانی پرچہ کے افشاء کی سخت مذمت کی اور کہاکہ حکومت امتحانات کے انعقاد میں یکسر ناکام ہوگئی ہے ۔ چند کارپوریٹ و خانگی جاسکولس انتظامیہ سے حکومت ساز باز کرکے طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں امتحانات کا سیزن شروع ہوتے ہی پرچوں کے افشاء کا میلہ لگ گیا ۔ امتحانات کے انعقاد میں حکومت یکسر ناکام ہوگئی ہے ۔ ن