دسویں جماعت کے امتحانات ، امتحانی مراکز ’نو سیل فون زونس‘

   

قواعد کی خلاف ورزی پر معطلی کا انتباہ، گزشتہ سال کے تلخ تجربات کے پیش نظر سخت اقدامات
حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امتحانی مراکز کو ’’نو سیل فون زونس ‘‘ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ امتحانی عملہ ۔ اسکواڈ کے علاوہ دیگر عہدیداروں کو بھی ان قواعد پر عمل کرنا ہوگا ۔ بصورت دیگر انہیں معطل کرنے کے علاوہ سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ /18 مارچ سے /2 اپریل تک ریاست بھر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ سال کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سخت حفاظتی انتظامات میں ایس ایس سی کے امتحانات کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم اور ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دسویں جماعت کے امتحانات میں 5.08 لاکھ طلبہ حصہ لے رہے ہیں جن کیلئے 2676 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانی مراکز میں طلبہ ، ٹیچرس ، امتحانی عملہ اسکواڈ کے علاوہ امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچنے والے عہدیداروں ، کلکٹرس ، پولیس عہدیداروں اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو ساتھ میں سیل فون لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ پولیس کی چھان بین کے بعد ہی کسی کو بھی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ اگر کوئی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیل فون کے ساتھ ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں تو انہیں معطل کردیا جائے گا ۔ پیپرس کے افشاں میں شامل ہوں تو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر ریاستی سطح کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ طلبہ کو کوئی مسائل ہوں تو وہ 040-23230942 نمبر پر رابطہ پیدا کرسکتے ہیں ۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر 12 اعلیٰ عہدیداروں کو ضلع مبصرین کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ طلبہ کو راست طور پر ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ طلبہ ہال ٹکٹس بتانے پر انہیں آر ٹی سی بسوں میں امتحانی مراکز تک مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ 2
موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی فروخت اور استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ۔