دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 3 تا 13 جون تک منعقد کئے جائیں گے،16 مئی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ ، ری کاونٹنگ اور ری ویریفکیشن کی بھی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دسویں جماعت میں ناکام ( فیل ) ہونے والے طلبہ کے لیے 3 تا 13 جون تک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ طلبہ کو اپنے امتحانی پرچوں کی ری کاونٹنگ اور ری ویریفیکیشن کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ایک امتحانی پیپر کی ری کاونٹنگ کے لیے 500 روپئے فیس مقرر کی گئی جب کہ ری ویریفیکیشن کے لیے ایک پیپر کی فیس 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ ری کاونٹنگ اور ری ویریفیکیشن کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری کے امتحانات صبح 9-30 بجے سے دوپہر 12-30 بجے تک منعقد کئے جائیں گے ۔ جب کہ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ فیل ہونے والے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی جن طلبہ کو لگتا ہے انہیں مارکس کم ملے ہیں ایسے طلبہ کو ری کاونٹنگ اور ری ویریفیکیشن کی سہولت سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔۔ 2