نارائن پیٹ۔/6 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے دسویں جماعت کے طالب علم کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع نارائن پیٹ کے کونڈا پور گریجن گروکل اسکول میں پیش آیا۔ اس طالب علم کی شناخت سریکانت کے طور پر کی گئی ہے جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ صبح ہاسٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد اچانک گرگیا۔ مقامی دھنواڈا پرائمری ہیلت سنٹر میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔ تاہم اس کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق اسے نارائن پیٹ ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ سی پی آر کرنے کے بعد ڈاکٹرس نے تصدیق کی کہ طالب علم پہلے ہی فوت ہوچکا ہے۔ سریکانت کی اچانک موت سے ساتھی طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اور سبھی نے افسوس کا اظہار کیا۔