وزیر کوپلّا ایشورکی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد 31 مئی (پریس نوٹ) دوران لاک ڈاؤن دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے اور اب 8جون 2020سے شروع ہونے والے ہیں اس ضمن میں وزیر اقلیتی بہبود تلنگانہ کوپلّا ایشور نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اقامتی اسکولس میں طلباء و طالبات کو امتحانات کے لئے تیار کریں وہ آج ویلفئر بھون میٹنگ ہال میں آشرم اسکول کے طلباء و طالبات کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اظہار خیال کررہے تھے اور انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ملتویہ دسویں جماعت کے امتحانات /8 جون سے شروع ہونے والے ہیں اور اسکول کے تما م طلباء وطالبات یکم جون تک اسکول پہنچ جائیں گے اس ضمن میں انکے لئے تما م تر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لئے تمام کو کوشاں رہنا چاہئے ، کوویڈ-19 وباء کے دوران احتیاطی تدابیر ا ختیار کئے ہوئے تھے اس کے لئے اسکول کے پرنسپل و ذمہ دار عملہ و نرسیس طلباء و طالبات کو کوویڈ-19 کے حفاظتی تدابیر کے بارے میں طلباء میں فہم دیں دوران لاک ڈاؤن طلباء وطالبات نے آن لائن امتحانات میں نمایاں کارکردگی ظاہر کی ہے۔ ہر اسکول میں تھرمل اسکرننگ کی سہولت طلباء و طالبات کو مہیا کرنے کے علاوہ طلباء و طالبات کے درمیان اور اقامتی ہاسٹلس میں طلباء کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ طلباء جس بنچ پر بیٹھتے ہیں ہر روزاسکی پابندی سے صاف صفائی ، طلباء و طالبات کو ہاسٹلس میں متوازن غذا صاف صفائی کے ساتھ فراہمی طلباء کی جہاں تک ہوسکے توجہہ امتحانات پر رہنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ سوشل ویلفئر اقامتی اسکولس سکریٹری ڈاکٹر۔آر۔ایس پروین کمار نے کہا کہ سوشل ویلفئر اسکولس میں جملہ 12163 طالب علم شرکت کررہے ہیں جن میں طلباء کی تعداد(4155) اور طالبات کی تعداد (7988) ہے اور کہا کہ وزیر کے دئے گئے احکامات پر عمل پیرا ہونگے سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکولس شفیع اللہ نے کہا کہ جملہ83 اسکولس کے (4،600) طالب علم امتحانات میں شرکت کررہے ہیں اس میٹنگ میں سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم اور سکریٹری ریاستی وزیر ڈاکٹر راجیشور اور او۔ایس۔ڈی پلّا راؤ نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔