دسویں جماعت کے طلبہ کو پروموشن دینے پروزیر تعلیم سے اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ رجسٹرڈ مینجمنٹ اسوسی ایشن نرمل کے وفد کی سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات

نرمل۔/11 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ رجسٹرڈ اسکول مینجمنٹ اسوسی ایشن نرمل کے ایک وفد نے حیدرآباد پہونچ کر ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو پروموشن دیئے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سرپرست طلباء کی جانب سے اظہار تشکر کیا اور نتائج کی تفصیل اور طلباء برادری کو نشانات دیئے جانے کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس وفد میں سکریٹری برائے امتحانات جناب ستیہ نارائن ریڈی، ریاستی صدر تلنگانہ مینجمنٹ اسوسی ایشن ایس مدھو سدھن اور نرمل شاخ کے صدرمسٹر جی سرینواس گوڑ کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ واضح رہے کہ دسویں جماعت کے بار بار ملتوی امتحانات کے تناظر میں طلباء برادری اور سرپرستوں میں کافی بے چینی تھی۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد طلباء کے ساتھ ساتھ سرپرستوں میں خوشی و مسرت دیکھی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے خوف نے ہر کسی کا سکون چھین لیا ہے اس بار سرپرستوں میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے شہروں کا رُخ کرنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اکثریت اپنے اپنے بچوں کو اپنے ہی مقام پر تعلیم دلانے کیلئے غور کررہی ہے جبکہ نرمل کی بڑی تعداد نظام آباد اور حیدرآباد میں دسویں جماعت میں کامیابی کے بعد انٹرمیڈیٹ کے لئے شہروں کا رُخ کیا کرتے تھے لیکن اس بار کوئی بھی اپنے بچوں کو شہر روانہ کرنے کے لئے تیار نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ آگے حالات اور کیا ہوں گے یہ وقت ہی بتائے گا تاہم حکومت نے پرموشن کے فیصلہ کے ذریعہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔