دسویں جماعت کے نتائج میں تاخیر پر ہریش راؤ کی برہمی

   

بی آر ایس کے سلور جوبلی جلسہ عام کی کامیابی سے چیف منسٹر کی نیندیں اُڑ گئی
حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے سینئیر رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریس راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر چلر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ دسویں جماعت کے نتائج سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کومضحکہ خیز قرار دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ لاکھوں طلبہ اور ان کے ارکان خاندان ایس سی سی کے نتائج کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ چیف منسٹر نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دو مرتبہ نتائج کے وقت میں بتدیلی کرتے ہوئے بلا آخر ڈھائی بجے دن نتائج جاری کرتے ہوئے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا ہے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ پارٹی کے سلور جوبلی جلسہ عام کی کامیابی کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔ انہیں خوابوں میں کے سی آر نظر آرہے ہیں۔ آج چیف منسٹر کی دل کی بات زبان پر آگئی ۔ وہ اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کرسکے ۔ کے سی آر کے خلاف چلر سیاست کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ کتے کی دم ہمیشہ تیڑھی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کانگریس پارٹی تلنگانہ کی نمبر ون ویلن ہی رہے گی ۔ کانگریس پارٹی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل نہیں دیا ۔ ہم نے احتجاج کرتے ہوئے علحدہ ریاست تشکیل دینے کیلئے ناگزیر صورتحال پیدا کردی اور مرکز کی گردن مروڑتے ہوئے علحدہ ریاست حاصل کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کونسی اسکیم کو روک دیا گیا ۔ کے سی آر سے سوال کیا ہے ۔ شاید چیف منسٹر کی یادداشت کمزور ہوگئی ہے ۔ کے سی آر کٹ ، دلت بندھو ، بی سی بندھو ، بھیڑ بکریوں کی تقسیم ، ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیمات بند ہوجانے کا حوالہ دیا تھا ہی اسکالرشپس فیس ریمبرسمنٹ نہیں روک دی گئی ۔ کیا چیف منسٹر سے استفسار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ 6 ضمانتوں پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔ایک سال میں ڈھائی لاکھ ملازمتوں کے وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔ ودیا بھروسہ کارڈ ، لڑکیوں کو اسکوٹی ، خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے ایک تولہ سونا کے وعدوں کو فراموش کردینے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ 2