4785 سرکاری اسکولس کے 1,89,791 طلبہ کیلئے ناشتہ کا انتظام، 9.67 کروڑ روپئے کی اجرائی
حیدرآباد : /15 فبروری (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم دسویں جماعت کے طلبہ کے نتائج کو صدفیصد بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیاری کی ہے ۔ ان طلبہ کیلئے چہارشنبہ سے اسپیشل کلاسیس کا آغاز کررہا ہے ۔ ریاست کے سرکاری ضلع پریشد اسکولس ، ماڈل اسکولس کے طلبہ کو اسناکس فراہم کیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے حکومت 9.67 کروڑ روپئے منظور کیا ہے ۔ ریاست کے 4785 اسکولس میں زیرتعلیم 1,89,791 طلبہ کو آئندہ 34 دن تک اسناکس فراہم کیا جائے گا ۔ اس اسناکس کو تغدیہ بخش بنانے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس ناشتے کو پروٹین ، آئرن ، کیلیوریز سے بھرپور بنانے کیلئے انڈے ، دالیں ، گڑ اور تازہ میوہ جات فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کے لئے کئی اضلاع میں خصوصی مینو تیار کیا گیا ہے ۔ ضلع ہنمکنڈہ کے 123 اسکولس کے 3258 طلبہ ہیں جن کیلئے راگی جاوا ، گڑ ، دال ، اپما کے علاوہ ہفتہ میں ایک یا دو دن انگور ، سنترے جیسے پھل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس بات کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں کہ ریاست میں جاری مڈ ڈے میل اسکیم غذائیت سے بھرپور ہے ۔ ہفتے میں تین دن مکمل طور پر اپنے فنڈز سے ایک انڈا اور ایک کیلا (موز) طلبہ میں تقسیم کیا جائے ۔ اس تعلیمی سال سے غذائیت سے بھرپور چاولوں سے کھانا تیار کیا جارہا ہے ۔ مزید 36,154 طلبہ کو مختلف رضاکارانہ تنظیموں کی مدد سے ناشستہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ تقریباً 8 لاکھ طلبہ کو 60 دن تک یہ کھانا کھلایا جائے گا ۔ تلنگانہ کے علاوہ صرف دو دیگر ریاستیں کلاس 9 اور دسویں جماعت کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا فراہم کرتی ہیں ۔ جبکہ دیگر ریاستیں صرف پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا فراہم کرتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت صرف تلنگانہ حکومت 12 ویں جماعت کے طلبہ کو انڈے اور باریک چاول سے کھانا فراہم کرتی ہے ۔ ن