دسویں جماعت کے نتائج کی اجرائی 2,10,647 طلبہ نے 10 جی پی اے حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج دسویں جمعات کے نتائج جاری کردئے کورونا بحریان کے پیش نظر حکومت نے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے فیس داخل کرنے والے تمام 5,21,073 لاکھ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان میں 2,10,647 لاکھ طلبہ 10 جی پی اے سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست کے 535 اسکولس نے 10 جی پی اے سے کامیابی حاصل کی ۔ ستیبا اندرا ریڈی نے بتایا کہ ( ایف اے 1 ) کی بنیاد پر طلبہ کو مارکس اور گریڈس دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے پاس میموس متعلقہ اسکولس کے پرنسپلس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر میموز میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو پرنسپلس کے ذریعہ ایس ایس سی بورڈ کو میموز رجوع کرتے ہوئے اس کو درست کرلیں ۔ وزیر تعلیم نے اعلی نشانات حاصل کرنے والے طلبہ انٹر میں اچھے کورسیس کا انتخاب کرتے ہوئے روشن مستقبل بنانے کا مشورہ دیا ۔ اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر اس مرتبہ دسویں جماعت کے امتحانات لڑکیوں سے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ کامیاب ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد 2,62,917 ہے جبکہ لڑکیوں کی تعداد 2,53,661 لاکھ ہے ۔