دسویں جماعت کے نتائج ہفتہ 10 دن میں جاری ہونے کا امکان

   

محکمہ تعلیم کے سکریٹری نے فائیل پر دستخط کردی ، عنقریب جی او جاری ہوگا
حیدرآباد :۔ دسویں جماعت کے نتائج ایک ہفتہ 10 دن میں جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے انچارج سکریٹری سندیپ سلطانیہ نے فائیل پر دستخط کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں بہت جلد جی او کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے طلبہ کو گریڈس دینے کے عمل کا آغاز کردیا ہے ۔ (FA-1) کی بنیاد پر طلبہ کو گریڈس دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ ایک ہفتہ 10 دن میں نتائج جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ امتحانات میں شرکت کے لیے 5,21,393 لاکھ طلبہ نے امتحانی فیس داخل کی ہے ۔ گذشتہ سال (2020-21) میں بھی حکومت نے کورونا کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کیا تھا ۔ FA-1 کو 20 مارکس مختص کئے گئے ۔ ان میں آنے والے مارکس 100 کے لحاظ سے شمار کیا جائے گا ۔ مثال کے طور پر 20 میں 18 مارکس آتے ہیں تو 100 میں 90 مارکس حاصل ہونے کے لحاظ سے حساب کیا جائے گا اور اس کے لحاظ سے گریڈ دیا جائے گا ۔ سوائے ہندی کے ماباقی 5 مضامین میں 90 تا 100 کے درمیان مارکس حاصل ہوتے ہیں اس کو گریڈ A1 میں شمار کیا جائے گا ۔ ہندی میں 90 مارکس حاصل ہونے پر A-1 گریڈ دیا جائے گا ۔ 10 کو 10 گریڈ پوائنٹ ایوریج ( جی پی اے ) کے طور پر شمار کیا جائے گا ۔ ایک مضمون میں 10 پوائنٹس کے لحاظ سے شمار کرتے ہوئے گریڈ پوائنٹس دئیے جائیں گے ۔ مثال کے طور پر پانچ سبجکٹس میں A-1 حاصل ہونے پر 50 پوائنٹس ایک مضمون میں 8 پوائنٹس حاصل ہونے پر جملہ 58 پوائنٹس حاصل ہونے کا حساب کیا جائے گا ۔ اس طالب علم کو جی پی اے 9.6 فیصد حاصل ہونے کا شمار کیا جائے گا ۔۔
مارکس
گریڈ
گریڈ پوائنٹس
91-100
A-1
10
81-90
A-2
9
71-80
B-1
8
61-70
B-2
7
51-60
C-1
6
41-50
C-2
5
33-40
D
4
ہندی سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے ۔۔