دسویں میں نمایاں کامیابی پر تہنیت کی پیشکشی

   

بھینسہ ۔ یکم ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ہونے پر بھینسہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ لڑکیوں نے لڑکوں پر زبردست سبقت حاصل کی ہے بھینسہ شہر کے الفلاح اردو ہائی اسکول کی طالبہ نشاط ترنم بنت محمد مقیم نے جی پی اے 10/10 حاصل کیا اور کریسنٹ اردو ہائی اسکول کی طالبہ ضحی تحریم خان بنت عالم خان عرف یادل خان نے 9.3 جی پی اے حاصل کیے واضح رہیکہ طالبہ ضحی تحریم خان بھینسہ نمائندہ سیاست اظہر احمد خان کی حقیقی چچازاد بہن ہوتی ہیں کریسنٹ اردو ہائی اسکول انتظامیہ صدر مدرس عبدالکریم اور اکیڈمک ڈائریکٹر سید محسن نے طالبہ ضحی تحریم خان کو شاندار کامیابی پر مومنٹو پیش کیا اور اظہر احمد خان نمائندہ سیاست کو بحیثیت سرپرست شالپوشی کے ذریعہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے ،نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ بھینسہ کے تمام خانگی اور سرکاری اسکولوں میں کامیابی کے ذریعہ بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبا اور طالبات کے علاوہ اولیائے طلبہ کو مختلف گوشوں دوست احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔