دسویں کے مجوزہ نصاب کی تکمیل اور ازبر ہونے کی ہدایت

   

محکمہ تعلیمات اور اقامتی مدارس کے اساتذہ کا اجلاس ، کلکٹر کا خطاب

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے محکمہ تعلیمات اور اقامتی مدارس کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو امتحانات کیلئے تیار کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کرونا کے باعث جاریہ تعلیمی سال کے دوران 4 تا 5 ماہ کلاسس منعقد نہیں کئے گئے اور اس کے بعد آن لائن کلاسس شروع کئے گئے تھے یہ آن لائن کلاسس کے دوران چند طلباء کے پاس فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسس صحیح طور پر انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا یکم فروری سے کلاسس شروع کئے گئے ۔ دسویں جماعت کا طلباء کا سلیبس مکمل نہیں ہوا اور کلاسس لی گئی تھی اور طلباء بھولنے کے امکانات ہیں اور فروری سے اپریل تک تین ماہ تک کلاسس منعقد کئے گئے لہذا پروگرام کے مطابق امتحانات کیلئے تیار کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے دیگر جماعتوں کے طلباء کو سلیبس مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔دسویں کلاس کا بورڈ ایگزام ہے لہذا انہیں امتحان کیلئے تیار کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں پر اساتذہ پر ہوتی ہے لہذا عہدیدار اس خصوص میں دلچسپی کے ساتھ کام کریں اور ہاسٹلوں میں خصوصی ٹیوشن کیلئے انتظامات کریں اور مدارس میں خصوصی کلاسس منعقد کریں ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے صبح 6 بجے سے 9 بجے تک اسٹیڈی اوورس منعقد کرنے اور ہر ہیڈ ماسٹر اسے چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے اقدامات کریں ۔ ٹیوٹرس کے ذریعہ ہاسٹلوں میں کلاسس منعقد کریں اور اساتذہ کی قلت پیدا نہ ہونے دیں اور کسی بھی مدرسہ میں اساتذہ نہ ہونے کی شکایت کو برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اپریل 15 سے 30 تاریخ تک ٹسٹ رکھیں اور کمیٹی کے ذریعہ سبجیکٹ پرچہ جات تیار کئے جارہے ہیں ۔ ایڈیشنل کلکٹر کی نگرانی میں یہ کمیٹی کام کرے گی ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ امتحانات 60% سے کم مارکس نہ آئے اور ایک دن بھی ایک گھنٹہ ضائع نہ کریں اس طرح کے اقدامات کریں ۔ ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر لتا ، ڈی ای او درگا پرساد کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی شرکت کی ۔