دسہرہ تہوار کیلئے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت

   

ورنگل میں جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کا خطاب
ورنگل۔ یکم ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسہرہ اتسو کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کی جانب سے دسہرہ تہوار کے سلسلے میں انتظامات سے متعلق رنگ لیلا میدان عرس پہاڑ کے پاس جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں ریاستی وزیر جنگلات ،ماحولیات و انڈومنٹ کونڈا سریکھا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس اجلاس میں ریاستی وزیر نے دسہرہ تہوار سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروںکو مختلف مشورے پیش کئے۔اور کہا کہ عوام کو کوئی مسائل پیش نہ آئے اس کے لئے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔اس اجلاس میںمیئر گنڈو سدھا رانی ،پولیس کمشنر ورنگل امبر کشور جھا ، ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا دیوی ،میونسپل کمشنر ڈاکٹر اشوینی تاناجی واکڑے ،اڈیشنل کلکٹر سندھیہ رانی کے علاوہ آر اینڈبی ،پولیس ،روینیو ،بلدیہ ،برقی ،فشریز ،فائر ،میڈیکل اینڈ ہیلت ،آر ٹی سی اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے علاوہ کارپوریٹرس ،دسہرہ کمیٹی کے اراکین اور دیگر لوگ موجود تھے۔