دسہرہ تہوار کیلئے 936 بسوں کا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

آر ٹی سی کریم نگر ریجنل منیجر جیون پرساد کا بیان
کریم نگر۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بتکماں دسہرہ تہواروں کے سلسلہ میں مسافرین کو سہولت کی فراہمی کے تحت جاریہ ماہ کی 27 سے 7 اکٹوبر تک جوبلی بس اسٹیشن سے کریم نگر تک کے لئے 936 خصوصی بسوں کو چلایا جائے گا۔ آر ٹی سی ریجنل منیجر جیون پرساد نے اس بات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان بسوں میں اب 50 فیصد اضافہ ہوگا۔ چہارشنبہ کو ریجنل حدود کے ڈیویژن منیجرس ڈپو منیجرس کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ چلائی جارہی بسوں کے علاوہ جوبلی بس اسٹانڈ سے کریم نگر کو مزید 936 جی بی ایس سے وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم و دیگر مقامات ریجن کے 54 بسوں کی چلایا جائے گا۔27 ستمبر سے 7 اکٹوبر تک کریم نگر سے جوبلی بس اسٹانڈ سکندرآباد تک 882 اضافہ بسوں کو چلایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس روٹ پر 292 بسوں کو چلایا جارہا ہے۔ 27 ستمبر کو72 بسیں، 28 ستمبر کو 40 بسیں ، 29 ستمبر کو 50 بسیں، 30ستمبر کو 40 بسیں، یکم اکٹوبر کو 60 بسیں، 2 اکٹوبر کو 40 ، 3 اکٹوبر کو 46 بسیں، 4 اکٹوبر کو 108 بسیں، 5 اکٹوبر کو 203 ، 6 اکٹوبر کو 112 اور 7 اکٹوبر کو111 بسیں۔ اس طرح جملہ 882 زائد بوں کو چلایا جائے گا۔ علاقہ آندھرا کے لئے کریم نگر سے 54 بسوں کو کاکناڈا، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ تک چلائی جائے گی۔12 اکٹوبر کو 84 اور 13 اکٹوبر کو 14 بسیں ، 7 اور 14 کو 129 خصوصی آر ٹی سی بسوں کو جوبلی بس اسٹانڈ سے چلائی جائیں گی۔بنگلور کیلئے فی الحال کریم نگر سے 3 اے سی اور ایک نان اے سی بسیں چلائی جارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سے آنے والے مسافرین کے لئے 27 ستمبر تا 7 اکٹوبر جوبلی بس اسٹیشن سے 6 بجے سے رات 10 بجے تک خصوصی عہدیدار رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے۔جیون پرساد نے مزید بتایا کہ اسپیشل بسوں کیلئے ایک ماہ قبل ہی ٹی ایس آر ٹی سی کے ویب سائیٹ کے ذریعہ آن لائن ٹکٹ ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔