دسہرہ تہوار کے بعد اقامتی تعلیمی اداروں کی کشادگی

   

حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے دسہرہ کے بعد اقامتی تعلیمی اداروں کی کشادگی اور فزیکل کلاسیس کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں یکم ستمبر سے تعلیمی اداروں کی کشادگی ہوئی اور فزیکل کلاسیس کا بھی آغاز ہوگیا۔ تاہم ہائی کورٹ کی ہدایت پر اقامتی تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں نہیں آئی ان کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس جاری ہیں۔ ریاست میں کورونا وبا کنٹرول میں آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اقامتی تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسیس کی حکومت کو تجاویز روانہ کی تھی جس کو منظوری مل گئی ہے۔ اقامتی تعلیمی اداروں کی سوسائٹیز نے دسہرہ کے بعد ان اداروں میں فزیکل کلاسیس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریاست میں ایس سی ، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس کی تعداد 1000 سے زائد ہے جن میں 2.27 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور یہ طلبہ ہاسٹلس میں بھی قیام کرتے ہیں۔ن