دسہرہ منانے کیلئے عوام کی بڑی تعدادروانہ، سکندرآبادریلوے اسٹیشن پر ہجوم

   

حیدرآباد5 اکتوبر(یواین آئی) دسہرہ کی تعطیلات اپنوں میں منانے کیلئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے ریاست کے اضلاع اورپڑوسی ریاست آندھراپردیش کے بیشتر اضلاع جانے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کے ہجوم میں اضافہ ہوا۔ہر سال دسہرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو حیدرآباد سے جاتی ہے ۔