دسہرہ پر صدر و دیگر کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر کئی مرکزی و ریاستی قائدین نے دسہرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر نے کہا کہ یہ تہوار ہوسکتا ہے کہ تمام شہریوں کو جاریہ عالمی وباء کے مضر اثرات سے محفوظ رکھے اور ہم وطنوں کیلئے خوشحالی لائے۔ کانگریس سربراہ سونیا گاندھی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر قائدین نے بھی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔