دسہرہ کیلئے آر ٹی سی کی خصوصی بسیں

   

حیدرآباد۔ 2 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی جانب سے دسہرہ تہوار کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات سے پڑوسی اضلاع اور ریاستوں کے لئے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔ سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے کئی شٹل بسوں کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ فیسٹیول سیزن کی یہ بسیں ایم جی بی ایس، اے ایس راؤ نگر، ای سی آئی ایل، جگت گیری گٹہ، جے بی ایس، گچی باؤلی، مادھاپور، ویوراک، آرام گھر، اپل، کے پی ایچ بی، میاں پور، بی ایچ ای ایل اور ایل بی نگر سے روانہ ہوں گی۔ ایم جی بی ایس سے : ٹی ایس آر ٹی سی کے مطابق ایم جی بی ایس سے یہ خصوصی بسیں رائلسیما، کھمم اور آندھرا پردیش کے اضلاع کے لئے روانہ ہوں گی اور اے ایس راؤ نگر اور ای سی آئی ایل سے نکلنے والی بسیں آندھرا پردیش اور بنگلورو کی طرف روانہ ہوں گی۔ جے بی ایس سے : اسی طرح جگت گیری گٹہ سے بسیں ورنگل، تھرور، جنگاؤں اور ہنمکنڈہ کی سمت روانہ ہوں گی اور جے بی ایس سے بسیں نظام آباد، کریم نگر، میدک اور عادل آباد ڈسٹرکٹس کی سمت روانہ ہوں گی۔ گچی باؤلی مادھاپور اور ویوراک سے بسیں کھمم، بنگلورو، راجمندری، وشاکھاپٹنم، املاپورم، کاکی ناڈا اور وجئے واڑہ کے لئے روانہ ہوں گی۔ آرام گھر سے بسیں محبوب نگر، رائچور، کرنول، کڑپہ، اننت پور اور بنگلورو کے تمام منزلوں کی سمت روانہ ہوں گی۔ اپل سے بسیں ورنگل کی سمت روانہ ہوں گی۔ اسی طرح کے پی ایچ بی، میاں پور اور بی ایچ ایل سے روانہ ہونے والی بسیں کھمم، بھدراچلم، کوتہ گوڑم، منگاپیٹ، آندھرا پردیش، بنگلورو اور چینائی کے لئے روانہ ہوں گی۔ ایل بی نگر سے بسیں نلگنڈہ، کھمم اور آندھرا پردیش کے لئے روانہ ہوں گی۔ کارپوریشن نے کہا کہ مسافرین کی سہولت اور آسانی کے لئے ایم جی بی ایس، جے بی ایس ایل بی نگر اور اپل پر شٹل بسوں کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 040- 69440000 پر یا ویب سائٹ www.tsrtconline.ai پر ربط کیا جاسکتا ہے۔