دسہرہ کے بعد جوبلی ہلز ضمنی چناؤ کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے مبصرین کا تقرر مکمل کرلیا

   

حیدرآباد۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ جوبلی ہلز ضمنی چناؤ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے مبصرین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر، راجستھان، جھارکھنڈ، تلنگانہ، پنجاب، میزورم اور اڈیشہ کی جملہ 6 اسمبلی نشستوں پر ضمنی چناؤ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج جملہ 470 سنٹرل آبزرورس کا تقرر کیا ہے جن میں 320 آئی اے ایس، 60 آئی پی ایس اور 90 عہدیداروں کا آئی آر ایس ، آئی آر اے ایس اور آئی سی اے ایس خدمات سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن دسہرہ تہوار کے بعد بہار اسمبلی انتخابات اور جوبلی ہلز سمیت 7 اسمبلی حلقہ جات کے ضمنی چناؤ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ دوسری طرف اسٹیٹ الیکٹورل آفیسر نے جوبلی ہلز میں فہرست رائے دہندگان کو قطعیت دینے کا کام تیز کردیا ہے۔ 1