دسہرہ کے بعد حضورآباد کے ضمنی انتخابات

   

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے اکٹوبر یا نومبر میں حضورآباد حلقہ کا ضمنی انتخاب منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ کمیشن نے آج ملک کی چند ریاستوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تلنگانہ میں تہواروں کا سیزن ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں تاخیر کی حکومت نے اپیل کی جس سے اتفاق کرکے فیسٹیول سیزن ختم ہونے کے بعد اکٹوبر یا نومبر میں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آندھراپردیش کی حکومت نے بھی دسہرہ کے بعد بدویل کے ضمنی انتخابات منعقد کرنے کی اپیل کی ہے جس سے اتفاق کیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ سنٹرل الیکشن کمیشن نے یکم ستمبر کو ملک کے 12چیف سکریٹریز کی ضمنی انتخابات کے مسئلہ پر رائے طلب کی تھی جس پر تلنگانہ کے چیف سکریٹری نے فیسٹیول کا سیزن ختم ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کرنے کی خواہش کی تھی ۔ N